آئی پی پیز نے نہیں، ہم نے معیشت تباہ کی، شاہد خاقان عباسی

آئی پی پیز نے نہیں، ہم نے معیشت تباہ کی، شاہد خاقان عباسی


لاہور: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز نے معیشت کو تباہ نہیں کیا بلکہ معیشت نے آئی پی پیز کو تباہ کر دیا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز نے معیشت کو تباہ نہیں کیا بلکہ معیشت نے آئی پی پیز کو تباہ کر دیا۔ ملکی معیشت ہم نے تباہ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سپورٹ نہیں کرتی تو انویسٹمنٹ بیرون ملک چلی جاتی ہے۔ اور ہم لوگوں کو حقیقت نہیں بتاتے۔ اکانومی خراب ہو گی، بجلی مہنگی ہو گی تو لوگ چوری کریں گے۔ اگر مسئلے کو سمجھیں گے نہیں تو اسکا حل کیسے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو کے گھر کے باہر کریکر دھماکہ

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے کبھی مسئلے کو سمجھا ہی نہیں۔ نیٹ میٹرنگ کو ڈسکاؤنٹ کرنا چاہیئے اور سولر پینل کی امپورٹ پر ٹیکسز نہیں۔ اب اگر سولر پینل پاکستان میں بنانا چاہیں تو اس پر ٹیکسز ہیں۔ ہمیں سمجھ نہیں کہ دنیا اور ملک کیسے چلتے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top