آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط مئی کے پہلے عشرے میں منظور ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ا یم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان بھی شامل ہے۔
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 10 کروڑ ، 80 لاکھ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
نو مئی کو آئی ا یم ایف کا بورڈ اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر قسط اجراء پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا، اس میں قرض کی اگلی قسط دینے کی منظوری ہونے کا قوی امکان ہے۔
یاد رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان مارچ میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا تھا، اقتصادی جائزے کے تحت پاکستان کو بورڈ کی منظوری سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔