چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے لے کر کب تک ملک چلائیں گے؟
نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کا سفر شروع کرے، ریاست مکمل تعاون کرے گی۔
پنجاب حکومت کا بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
ان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانے کے مشن پر کام کرے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان نے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
نیب کے چیئرمین نے کہا کہ بز نس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، آپ کے ساتھ مل کر بزنس فرینڈلی ریگولیٹری میکانزم بنائیں گے۔