آئینی ترامیم جمہوریت کیلئے تباہ کن ہیں، علی محمد خان

آئینی ترامیم جمہوریت کیلئے تباہ کن ہیں، علی محمد خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پاکستان کی جمہوریت کے لیے تباہ کن ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی ترامیم سے آزاد سپریم کورٹ پر حملہ کیا جا رہا۔ جو قربانیاں مشرف دور میں آزاد سپریم کورٹ کے لیے ہم نے دی تھیں۔ ان قربانیوں میں بینظیر، نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی کا حصہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ترمیم پاس ہوئی تو ان سب کی قربانیاں رائیگاں چلی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات میسر ہیں، جیل سپریٹنڈنٹ

علی محمد خان نے کہا کہ آئینی ترمیم کسی صورت پاس نہیں ہونی چاہیے۔ اگر ایک ووٹ بھی اس کے مخالف جائے گا تو میرا ہو گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top