یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان


ضلع نارووال میں یکم نومبر بروز ہفتہ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی آف علی پور سیداں شریفؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کے مطابق اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

عرس کے موقع پر ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد علی پور سیداں شریف پہنچنے کی توقع ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے زائرین کے لیے قیام و طعام، وضو، کھانے پینے اور طبی سہولیات کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

عرس کے دوران قرآن خوانی، نعت خوانی اور روحانی محافل کا انعقاد کیا جائے گا جن میں علمائے کرام اور مشائخ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانیؒ کی دینی و روحانی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی مقرر کی گئی ہے، رانا سکندر حیات

سیکیورٹی اور لازمی خدمات کے انتظامات

عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، عام تعطیل کے باوجود اسپتال، ایمرجنسی سروسز، پولیس اور میونسپل ادارے اپنی معمول کی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں گے۔

عوام سے تعاون کی اپیل

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ سے تعاون کریں اور امن و نظم برقرار رکھنے میں مدد دیں۔ان کا کہنا تھا کہ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانیؒ کا پیغام محبت، اتحاد اور بھائی چارے کا ہے، جسے آج کے دور میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top