یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن


یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے قبل چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو کر دی گئی ہے ، چند دن قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر تھی۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی ، آٹا اور چاول مارکیٹ کے مقابلے میں مہنگے فروخت ہونے لگے

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ کیا، مزید اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پچھلے سال اگست  میں چینی سمیت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی روکنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top