ہنگو : پولیس چیک پوسٹ کے قریب 2 دھماکے، ایس پی آپریشن سمیت 3 جوان شہید 

ہنگو : پولیس چیک پوسٹ کے قریب 2 دھماکے، ایس پی آپریشن سمیت 3 جوان شہید 


خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب 2 دھماکے کے باعث ایس پی آپریشن سمیت 3 جوان شہید  ہو گئے۔

پولیس کے مطابق غلمینہ چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا جب کہ دوسرا دھماکہ معائنہ کیلئے جاتے ہوئے ایس پی آپریشن کی گاڑی پر ہوا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ہنگو دھماکے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ کر تحقیقات کررہی ہے ۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top