ہم حکومت نہ لیتے تو ڈالر ریٹ مہنگی بجلی اور بیروزگاری کو کون روکتا؟ عابد شیر – ہم نیوز

ہم حکومت نہ لیتے تو ڈالر ریٹ مہنگی بجلی اور بیروزگاری کو کون روکتا؟ عابد شیر – ہم نیوز


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ ہم صرف پاکستان کے وفادار ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 3 سال نوازشریف کے ساتھ گزارے ہیں، بہت قریب سے ان کو جانتا ہوں، پی ڈی ایم کی حکومت اگر ہم نہ سنبھالتے تو کون سنبھالتا؟ ڈالر ریٹ، مہنگی بجلی اور بے روزگاری کو کون روکتا؟

عابد شیرعلی نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کا نقصان کیا، ہم سے خطائیں بھی ہوئیں، یہ سب ہم نے ملک کے لئے کیا، ذاتی مفاد کے لئے نہیں کیا، مریم نواز نے 2 مہینے کا ریلیف دیا ہے، ابھی ہم نے 2 مہینے بعد سولر بھی دینا ہیں۔

بجلی بلوں پر ریلیف شارٹ ٹرم نہیں بلکہ 2 ماہ کا ہے، مریم نواز

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں ہر مریض کے گھر مفت ادویات بھیج رہی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top