ہم ایوارڈز 2025 کی رنگا رنگ تقریب، کونسا ایوارڈ کس کے نام رہا؟

ہم ایوارڈز 2025 کی رنگا رنگ تقریب، کونسا ایوارڈ کس کے نام رہا؟


پاکستان کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ ایونٹس میں شمار ہونیوالے ہم ایوارڈ  (HUM Awards) کے دسویں ایڈیشن کی رنگا رنگ تقریب امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہوئی۔

یہ تقریب پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دمکتے ستاروں کا ایک جھرمٹ ثابت ہوئی جہاں ٹیلی ویژن انڈسٹری کے بہترین فنکاروں اور ڈرامہ سیریلز کو بہترین اداکاری، تخلیقی صلاحیتوں اور فنی خدمات جیسی کیٹیگریز میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس سال دو ڈرامے ‘عشق مرشد’ اور ‘زرد پتوں کا بن’ سب سے نمایاں رہے اور کئی بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

‘عشق مرشد’ کو سال کا بہترین ڈرامہ قرار دیا گیا، جبکہ بلال عباس خان کو اسی ڈرامے میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

اسی ڈرامے سے بلال عباس اور درفشاں سلیم کو بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ بھی ملا، اور احمد جہاں زیب کو اسی ڈرامے کے بہترین او ایس ٹی پر سراہا گیا۔

دوسری جانب، سجل علی نے ‘زرد پتوں کا بن’ میں مرکزی کردار ادا کر کے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

اسی ڈرامے سے علی طاہر نے بہترین معاون اداکار اور سید تنویر حسین نے سب سے مؤثر کردار کا اعزاز حاصل کیا۔

ہم نیٹ ورک کا ڈرامہ “آدھی بے وفائی” ہمارے اردگرد کی کہانی

ہدایتکاری کے میدان میں سیفِ حسن کو ‘زرد پتوں کا بن’ اور فاروق رند کو ‘عشق مرشد’ پر بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ مشترکہ طور پر دیا گیا۔

بہترین مصنف کا ایوارڈ مصطفیٰ آفریدی کو ‘زرد پتوں کا بن’ کے لیے دیا گیا۔

فیصل قریشی نے ‘ظلم’ میں اپنے منفی کردار کے ذریعے بہترین نیگیٹو رول کا ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ اسی ڈرامے سے سحر ہاشمی نے بہترین نوآموز اداکارہ کا اعزاز جیتا۔

ضرار خان کو بہترین مرد نوآموز اداکار قرار دیا گیا۔

‘بے رنگ’ کو بہترین سوپ سیریل اور ‘سلطنت’ کو بہترین طویل دورانیے کے ڈرامے کا ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب میں ہانیہ عامر کو ان کی بین الاقوامی شہرت کے اعتراف میں ‘گلوبل اسٹار ایوارڈ’ دیا گیا۔

اس کے علاوہ معروف سینئر اداکار عدنان صدیقی کو شوبز انڈسٹری میں ان کی طویل اور قابلِ قدر خدمات پر ‘ہم اسپیشل گولڈن پلیٹ’ پیش کی گئی۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top