ہمارے 41 اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں، بیرسٹر گوہر

ہمارے 41 اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ہمارے 41 اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے آج کے احکامات پر بڑی خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا کہ الیکشن کمیشن نے تاخیری حربے استعمال کیے اور سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ بھی واضح تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلے پر عمل میں تاخیر کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں، سپریم کورٹ اکثریتی بینچ

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کیا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے اور آج سپریم کورٹ نے مجھے چیئرمین بھی ڈکلیئر کر دیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top