گورنر تبدیل کیا تو حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا، فاروق ستار

گورنر تبدیل کیا تو حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا، فاروق ستار


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی کی صورت میں حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ یہی طے ہوا تھا کہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ہی رہیں گے۔

صدر ، وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کا اعتماد حاصل ہے ، گورنر سندھ

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی قیاس آرائیاں بھی ہوتی رہیں۔ ن لیگ نے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا تو ایم کیو ایم کے حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔ پیپلزپارٹی سے مشاورت جاری ہے، اس حوالے سے چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top