کوہستان کرپشن اسکینڈل: مزید 20 کروڑ روپے برآمد

کوہستان کرپشن اسکینڈل: مزید 20 کروڑ روپے برآمد


کوہستان کرپشن اسکینڈل (kohistan corruption scandal)میں مزید 20 کروڑ روپے برآمد کرلئے گئے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں چھاپے کے دوران مرکزی ملزم کے گھر سے 10 کروڑ روپے برآمد ہوئے، مرکزی ملزم کے ساتھی کے گھر سے بھی 10 کروڑ روپے برآمد کئے گئے۔

کوہستان اسکینڈل،مزید 8ملزمان گرفتار،تعداد 26 ہوگئی

رقم کی نشاندہی مرکزی ملزم کی زیر حراست اہلیہ نے کی،40 ارب مالیاتی اسکینڈل میں مجموعی ریکوری 2 ارب روپے سے زائد کی ہوچکی ہے۔

یاد رہے نیب نے 2 روز قبل ہی کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم کے ساتھی بلال شاہ کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کیا تھا۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ ملزم کا ایبٹ آباد میں 6 کروڑ مالیت کا ایک پلاٹ بھی ہے، اسکینڈل میں پولیس سب انسپکٹر نصیرالدین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

کوہستان اسکینڈل ، 4 ملزمان پلی بارگین کے تحت رقم واپسی پر تیار

ذرائع کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹس میں ساڑھے تین کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، ملزم کے اکاؤنٹ میں مرکزی ملزم قیصر اقبال نے رقم منتقل کی ہے۔

نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کا ایک قیمتی بنگلہ بھی ضبط کیا ہے ، بنگلے کی مالیت تقریباً 6 کروڑ روپے ہے، ملزم نے بنگلہ اپنے بھائی کے نام پر خریدا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top