کل دوبارہ مذاکرات ، افغانستان دوحہ میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرے ، پاکستان

کل دوبارہ مذاکرات ، افغانستان دوحہ میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرے ، پاکستان


ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ افغانستان کیساتھ کل دوبارہ مذاکرات ہونگے، افغانستان دوحہ مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ دوحہ مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مغربی کنارے کے انضمام کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی پارلیمنٹ کی متنازع قانون سازی عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں :پاکستان کا بھارت افغانستان مشترکہ بیان پرشدید ردعمل، افغان سفیر دفتر خارجہ طلب

انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی جے نے واضح طور پر اسرائیل کو قابض قوت قرار دیا ہے، ہم آئی سی جے کی رائے کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کرتے ہیں،غزہ کے عوام کیلئے امداد کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنائی جائے۔

ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ،پولینڈ کے واٹر ٹریٹمنٹ ماڈل سے پاکستان کو استفادہ ہو سکے گا۔

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا

انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یو اے ای کے ہم منصب اور سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس کے علاوہ اسحاق ڈار کو مراکش کے وزیر خارجہ نے بھی فون کیا، ٹیلیفونک رابطوں میں علاقائی و عالمی پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top