کرم میں آپریشن ،7خوارج ہلاک،کیپٹن سمیت6 جوان شہید

کرم میں آپریشن ،7خوارج ہلاک،کیپٹن سمیت6 جوان شہید


سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کرم میں آپریشن  کیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ 7خوارج ہلاک ہوگئے  جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت6 جوان شہید  ہوئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 24سالہ شہید کیپٹن نعمان سلیم کا تعلق میانوالی سے تھا ، شہدا میں حوالدار امجد علی اور نائیک وقاص احمد شامل ہیں۔

سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز بھی شہدا میں شامل ہیں۔علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے،سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top