کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
گلشنِ اقبال، ناظم آباد، ڈیفنس، ملیراورصدرسمیت کئی علاقوں میں ہلکی پھوار پڑی جس سے گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی۔
گرمی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری، ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بوندا باندی مغربی ہواؤں کے باعث ہوئی ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
شہریوں نے خوشگوارموسم کا بھرپور لطف اٹھایا اور کئی مقامات پر لوگ سیر و تفریح کے لیے نکل آئے، موسمی تبدیلی سے شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، جو گرمی سے ستائے شہریوں کے لیے راحت کا باعث بنیں۔