کراچی، گلستان جوہر کے ایک بڑے شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ ابتدا میں مال کی چھت پر لگی، جو چند ہی لمحوں میں مختلف منزلوں تک پھیل گئی، آگ کی شدت کے باعث علاقے میں دھواں چھا گیا اورقریبی دکانیں اورسڑکیں خالی کرالی گئیں۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور آگ بجھانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم صورتِ حال قابو سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔