کراچی، لوٹ مار اور دیگر وارداتیں، 8 ماہ میں 400 سے زائد افراد قتل

کراچی، لوٹ مار اور دیگر وارداتیں، 8 ماہ میں 400 سے زائد افراد قتل


کراچی میں رواں سال لوٹ مار اور دیگر وارداتوں کے نتیجے میں 429 افراد قتل کیے جاچکے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق قتل کے سب سے زیادہ واقعات ماہ اپریل میں ہوئے جن کی تعداد 67 ہے جبکہ جنوری میں 51، فروری میں 59، مارچ میں 52، مئی میں 42، جون میں 55، جولائی میں 56 اور ماہ اگست میں 47 افراد قتل ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ یکم جنوری سے 31 اگست تک شہر میں گھروں میں ڈکیتی و راہزنی کے 183 واقعات رپورٹ ہوئے۔

کراچی اسٹریٹ کرائم بڑا چیلنج، عادی ملزمان کی ٹیگنگ پر کام کررہے ہیں، آئی جی سندھ

اسی طرح دکانوں میں ڈکیتی و راہزنی کی 150 جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے دیگر واقعات کے 2567 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رواں سال کار چھیننے اور چوری کے 875 جبکہ موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کے 10 ہزار 231 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کے دیگر واقعات کے 238 واقعات رپورٹ ہوئے۔ شہر میں 8 ماہ میں اغواء کے 1903، اغواء برائے تاوان کے 45 اور زناء آرڈیننس کے تحت 151 واقعات رپورٹ ہوئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top