کابینہ کے بڑے فیصلے، دو نئے اضلاع کا قیام اور 3 ہزاراساتذہ کی بھرتی کی منظوری

کابینہ کے بڑے فیصلے، دو نئے اضلاع کا قیام اور 3 ہزاراساتذہ کی بھرتی کی منظوری


خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں صوبے کے عوامی مفاد کے لئے متعدد اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

اجلاس کے بعد صوبائی وزیراطلاعات بیرسٹرسیف نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے سرکاری کالجز میں تین ہزارسے زائد اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دیدی ہے جس سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل مزید بہترہوگا۔

اجلاس میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگراتھارٹیز کے لیے ایک ارب روپے گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری دی گئی تاکہ عوامی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔

کابینہ نے بعض اسکولوں اورکالجزکوآؤٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ جدید انتظامی طریقوں کے تحت تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے۔

خواتین کے حقوق کے حوالے سے اہم پیش رفت کرتے ہوئے کابینہ نے ویمن پراپرٹی رائٹس رولز 2025 کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت خواتین کوجائیداد میں اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید برآں صوبے میں انتظامی ڈھانچے کوبہتربنانے کیلئے دو نئے اضلاع، ضلع پہاڑپوراورضلع اپرسوات کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

خیبر پختونخوا میں 41 فیصد بوتل بند پانی غیر معیاری اور مضر صحت قرار

ان فیصلوں کوعوامی فلاح، بہتر گورننس اور تعلیمی ترقی کے لیے اہم سنگ میل قراردیا جا رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top