ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ، 2 خودکش حملہ آوروں 7 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ، 2 خودکش حملہ آوروں 7 دہشتگرد ہلاک


سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کرکے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 افغان اور 2 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد کر لیا گیا، ہلاک فتنہ الہندوستان کے کارندے دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دوسرے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top