چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت سمیت تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی، چیئرمین پی سی بی

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت سمیت تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی، چیئرمین پی سی بی


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت سمیت سب ٹیمیں پاکستان آئیں گی، پاکستان کا کوئی اسٹیڈیم عالمی معیار کا نہیں، مگر اب کام ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں ٹیم دن رات کام کر رہی ہے، ترقیاتی کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام ایک چیلنج ہے، اسٹیڈیمز میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے اور دنیا کے اسٹیڈیمز میں زمین آسمان کا فرق تھا، ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔  اسٹیڈیم کی تعمیر نو سے عالمی معیار کے مطابق پہنچ جائیں گے۔ اپنے کھیلوں کے میدانوں کو دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز بنائیں گے۔

پاکستان ، بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز ، پی سی بی نے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔ 5 ماہ کے اندر اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کی مکمل کوشش کریں گے۔ نیو یارک اسٹیڈیم 15 دن پہلے مکمل ہوا تھا، ہم اسٹیڈیم کا کام پہلے مکمل کرلیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اسلام آباد، ایبٹ آباد اور اسکردو میں نئے اسٹیڈیمز بنیں گے۔ اسٹیڈیمز سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت سے بھی بات چیت چل رہی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top