پاکستان، بھارت اور جنوبی ایشیا کے دیگرممالک میں روٹی اور چاول کو صدیوں سے خوراک کا بنیادی حصہ سمجھا جاتا ہے تاہم گزشتہ کچھ برسوں سے یہ بحث عام ہو گئی ہے کہ چاول زیادہ فائدہ مند ہیں یا روٹی۔
بہت سے لوگ رات کے کھانے میں دونوں کا استعمال کرتے ہیں اور اسے متوازن غذا قراردیتے ہیں، ماہرین غذائیت کے مطابق پاکستان میں بھی مختلف صوبوں میں کھانے کے رجحانات میں فرق پایا جاتا ہے، اس بحث کو صرف چاول اور روٹی کی بنیاد پردیکھنا درست نہیں۔
ہر فرد کے لیے موزوں غذا اس کے طرزِ زندگی، جسمانی سرگرمی، صحت کی حالت اورغذائی ضروریات پرمنحصر ہے، چاول توانائی فراہم کرتے ہیں لیکن بلڈ شوگر کو جلد بڑھا سکتے ہیں جبکہ روٹی میں فائبر زیادہ ہوتا ہے جو ہاضمے کے لیے بہترسمجھا جاتا ہے۔
بھارت کی ریاست بہار، مغربی بنگال اور اڑیسہ میں چاول روزمرہ کھانے کا اہم جزو ہیں جبکہ پنجاب اور مدھیہ پردیش جیسے علاقوں میں روٹی کو ترجیح دی جاتی ہے۔
ہیلتھ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ اعتدال کے ساتھ دونوں کا استعمال نقصان دہ نہیں، اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ پلیٹ میں سبزیاں، پروٹین اور دیگرغذائی اجزاء کا توازن برقراررکھا جائے۔
ڈاکٹر ناکام، گوگل سرچ نے مریض کی زندگی بچالی
یوں نہ صرف توانائی حاصل کی جا سکتی ہے بلکہ طویل المدتی صحت کے فوائد بھی یقینی بنائے جا سکتے ہیں۔