پی ٹی آئی

پی ٹی آئی


عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 22 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

جلائو گھیرائو مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنما بشریٰ بی بی، عمر ایوب، شہریار آفریدی اور ایمان وسیم کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جبکہ سیمابیہ طاہر، زرتاج گل، مشعال یوسفزئی، سلمان اکرم راجا، راجا بشارت، عمیر نیازی، شیر علی ارباب، شہرام ترکئی، علی بخاری، رؤف حسن، نعیم پنجوتھا، عالیہ حمزہ، داوڑ خان، فضل محمد خان سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث درخواستوں پر بطور ڈیوٹی جج سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 22 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو اس تاریخ تک ان رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا۔

26 نومبر احتجاج کیس ، شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے سماعت 22 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر دلائل دیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے ایم این اے عبدالطیف چترالی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست عدالت نے خارج کرتے ہوئے کہا کہ عبدالطیف چترالی 9 مئی کے مقدمے میں سزا یافتہ ہیں اور اب تک سرنڈر نہیں کیا لہٰذا قانون سے مفرور شخص کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top