پی ٹی آئی کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا اعلان

پی ٹی آئی کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا اعلان


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 چیلنج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درخواست کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیرجماعتی، ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں۔ اور غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے۔

اعجاز شفیع نے درخواست کے حوالے سے مزید کہا کہ مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کرے گا۔ مالیاتی اختیارات مرکزیت کی طرف منتقل کرنا اور بلدیاتی خود مختاری کو متاثر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے۔ اور یونین کونسل چیئرمین کے براہ راست انتخاب کی شق بحال ہونی چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ایکٹ کی متعدد شقیں آرٹیکلز 17، 32 اور 140 اے آئین پاکستان سے متصادم ہیں۔ اور بلدیاتی نظام کے لیے 5 سالہ مدت اور شیڈول لازم واضح کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی

انہوں نے کہا کہ قانونی ماہرین کی جانب سے تیارکردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ جبکہ ایگزیکٹو مداخلت اور ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات پر سخت پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ متنازع شقوں پر عمل درآمد روکنے اور بلدیاتی جمہوریت کے تحفظ کا مطالبہ کریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top