پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف جلد ملک گیر مہم چلانے کا اعلان

پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف جلد ملک گیر مہم چلانے کا اعلان


پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف جلد ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 تاریخ کو اسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ ہوگا،پورے ملک سے کارکن شر یک ہونگے،امید ہے انتظامیہ جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، پاکستان میں آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔

گرینڈ اپوزیشن قیادت کا22 اگست جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی نو مئی کے 12 کیسز میں ضمانتیں کنفرم

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا بھی شریک ہوئے، 22 اگست کے اسلام آباد میں جلسے کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق تازہ فیصلہ بھی زیر غور آیا، اجلاس کے شرکا نے پارلیمنٹ میں حکومت کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا۔

قائدین تحریک انصاف نے کہا کہ پرامن جلسہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے، انتظامیہ کی اجازت سے 22 اپریل کو اسلام آباد ترنول کے مقام پر جلسہ کیا جائے گا، 22 تاریخ کو اسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ ہوگا، پورے ملک سے کارکنوں کو جلسہ میں پہنچنے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی کالاہور کی 43 رکنی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا کہ امید ہے انتظامیہ ہمارے جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، تحریک انصاف کے جلسے ہمیشہ پرامن رہے ہیں، پاکستان میں آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top