پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی نو مئی کے 12 کیسز میں ضمانتیں کنفرم

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی نو مئی کے 12 کیسز میں ضمانتیں کنفرم


پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ کی نو مئی کے حوالے سے 12 کیسز میں ضمانتیں کنفرم ہو گئیں۔

مسرت جمشید چیمہ انصاف لائرز فورم کے وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش ہوئیں۔ وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے مسرت جمشید چیمہ کی 12کیسز میں ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

سندھ حکومت کا شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس پر کل عام تعطیل کا اعلان

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ میں خاص طور پر انصاف لائرز فورم کے وکلا ء جواد اصغر،ملک طارق نون، ڈاکٹر علی عمران اور آصف ساہی کی مشکور ہوں

جنہوں نے عدالتی کارروائی میں بہترین معاونت اور رہنمائی کی،یہ وکلا ء پارٹی کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں،یہی لوگ پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحافی کی جانب سے جو الزام عائد کیا گیا ہے میں اس کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top