پی سی بی نے سوریا کمار کے بعد ارشدیپ کیخلاف بھی آئی سی سی میں درخواست دیدی

پی سی بی نے سوریا کمار کے بعد ارشدیپ کیخلاف بھی آئی سی سی میں درخواست دیدی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے آئی سی سی میں درخواست دیدی ہے۔

ایک نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی سی بی نے ارشدیپ سنگھ کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دی جانے والی درخواست میں کہا ہے کہ ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور اپ سیٹ ، نیپال نے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر تماشائیوں کو انتہائی نازیبا اور غیر اخلاقی اشارے کیے جو نہ صرف کھیل کے ضابطہ اخلاق کے منافی ہے بلکہ اس سے کرکٹ کی عالمی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے بھارتی فاسٹ بولر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایشیا کپ کا فائنل: بڑے معرکے کے ٹکٹ کتنے میں فروخت ہوئے؟

یاد رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے بھارتی کپتان سوریا کمار کے خلاف کارروائی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھا تھا۔ جس پر آئی سی سی نے بھارتی کپتان کے خلاف پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا تھا۔ خبر بنالیں



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top