کراچی، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پی کے 783 کراچی سے ٹورنٹو اور پی کے 701 اسلام آباد سے مانچسٹربروقت روانہ ہوئیں تاہم بعض پروازیں آپریشنل بوجھ اورشیڈول کے دباؤ کے باعث تاخیرکا شکارہوئیں۔
لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 747 چودہ گھنٹے تاخیرکے بعد روانہ کی گئی جبکہ کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 761 نے بارہ گھنٹے کی تاخیرسے اڑان بھری۔
ریلوے کی اپ لفٹنگ اور اصلاحات سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، حنیف عباسی
اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 233 کو نو گھنٹے تاخیرکا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سیالکوٹ سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 755 سات گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 741 اور کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 بھی تاخیرکا شکار رہیں۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق آپریشنل بوجھ اور تکنیکی وجوہات کے باعث پانچ پروازیں منسوخ کر دی گئیں، تاہم تمام متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں میں ایڈجسٹ کرنے یا ری شیڈولنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ فلائٹ آپریشن کو جلد مکمل طور پربحال کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
