گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کیا جائے، ایک عرصے سے انٹرنیٹ کو سست کیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پاور شیئرنگ معاہدہ ہوا،تحریری معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا ،کمیٹی ،کمیٹی کھیلی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتحادی حکومت کو چلانا چاہتی ہے۔ن لیگ کو سوچنا چاہیے کہ اس کے پاس اور کوئی آپشن نہیں۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی مخالفت
مزید بولے کہ پہلے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو رگڑا لگا،اس بارسسٹم غیرمستحکم ہوا تو نقصان ن لیگ کا ہو گا۔