پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ایک دوسرے کیخلاف لفظی جنگ بند کرنے پر اتفاق

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ایک دوسرے کیخلاف لفظی جنگ بند کرنے پر اتفاق


سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی دوریاں ختم کرنے کا ٹاسک سنبھال لیا۔

سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی  پر مشتمل پیپلز پارٹی کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں  مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کی۔

ثنا جاوید کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ ،فالوورز اصلی اکاؤنٹ سے بھی زیادہ نکلے

ن لیگ کی طرف سے نائب وزیر اعظم اسحا ق ڈار اور سنیٹر رانا ثنا اللہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔پیپلز پارٹی قیادت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات اور تقریریں بطور اعتراض پیش کیں۔

اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں میں منفی بیانات سے اتفاق کو نقصان پہنچتا ہے،دونوں اطراف سے بیانات کا سلسلہ جاری رہنا نامناسب ہے۔

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی مستعفی ہونے سے متعلق خبروں کی تردید

دونوں جماعتوں کے وفود نے ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ بند کرنے پر اتفاق کرلیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top