پیپلز پارٹی اور ن لیگ متفق ہیں، اختیار ولی خان

پیپلز پارٹی اور ن لیگ متفق ہیں، اختیار ولی خان


اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ متفق ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر اختیار ولی خان نے ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بنیادی مقاصد کو نہیں چھیڑا جائے گا۔ اور کون چاہتا ہے کہ صوبوں کے اختیارات اور وسائل کم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانون سازی سے پہلے ازسر نو تمام چیزوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اور آئینی ترمیم لائے جانے کے حوالے سے کچھ ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اگر ترمیم کے حوالے سے کچھ چھپانا ہوتا تو بلاول بھٹو سے بات چیت نہ کی جاتی۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت میں ہمارے زبردست اتحادی ہیں۔ اور پیپلز پارٹی ملک کی ایک ذمہ دار سیاسی قوت ہے۔ پارلیمنٹ کا بنیادی کام ہی ملک میں قانون سازی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولا جٹ کی سیاست کرنی ہے تو پھر گورنر راج کا آپشن بھی ہے، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ متفق ہیں۔ اور 26آئینی ترمیم لانے کا ہمارا مقصد ہی آئینی عدالتوں کا قیام تھا۔ ماضی میں زمینی اور فضائی جنگ ہوتی تھی مگر اب جنگی تقاضے تبدیل ہو چکے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top