لاہور ہائی کورٹ (lahore highcourt)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا و دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹیوزم پینل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا ہے۔
واضح رہے یکم نومبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
