لاہور: پیسک ملازمین کے لئے 100 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے اور پرانے ڈسپیریٹی، مہنگائی اور دیگر الاؤنسز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع کی صدارت میں پیسک بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، اس میں پیسک کی ایم ڈی سائرہ عمر نے آٹھ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں پیسک ملازمین کے لیے بنیادی تنخواہ میں سو فیصد اسپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ اس اسپیشل الاؤنس کے بعد پرانے ڈسپیریٹی، مہنگائی اور دیگر الاؤنسز بند ہو جائیں گے۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اسموگ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
اجلاس میں کینسل پلاٹس سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی یہ کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔اجلاس میں پیسک اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ رولز 2025 کی منظوری بھی دی گئی۔
اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ 4 گوجرانوالہ میں بجلی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دینے کے علاوہ اسٹیٹس 2 اور 3 سمڑیال میں منسوخ کئے گئے پلاٹوں کے لیٹرز واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں پیسک اور اخوت کے درمیان خود روزگار اسکیم کی حکمت عملی بھی منظور کی گئی،اس کے علاوہ اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔