پہلا جمادی الاول 24 اکتوبر کو ہونے کا امکان

پہلا جمادی الاول 24 اکتوبر کو ہونے کا امکان


محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 اکتوبر کو چاند کے نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمادی الاول کا چاند دیکھنے کے لیےموسمی حالات سازگار ہوں گے اورمطلع جزوی طور پر ابر آلود یاصاف رہنے کا امکان ہے۔

موسمیات نے مزید بتایا کہ جمادی الاول کا چاند 21 اکتوبر کو شام پانچ بجکر 25منٹ پر پیدا ہو گا، 23 اکتوبر بروز جمعرات کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ 23 اکتوبر کو چاند نظر آںے کی صورت میں پہلا جمادی الاول 24 اکتوبر بروز جمعہ کو ہو گا۔

چاند کو مکمل گرہن ، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں 7 ارب افراد نے نظارہ کیا

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 تارتخ کو چاند کی عمر 48 گھنٹے 57 منٹ ہو گی جبکہ چاند کی بلندی 10 اعشاریہ 2 درجے ریکارڈ کی جائے گی،چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے اور بلندی 5 درجے یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top