پنجاب میں گندم کے بیج کی فی بوری قیمت میں ایک ہزار روپے کمی

پنجاب میں گندم کے بیج کی فی بوری قیمت میں ایک ہزار روپے کمی


لاہور، پنجاب حکومت نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گندم کے بیج کی فی بوری قیمت میں ایک ہزار روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے یہ اعلان سیڈ کمپنیوں کے نمائندوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد کیا۔

وزیرزراعت نے بتایا کہ گندم کے بیج کی قیمت 6500 روپے سے کم کرکے 5500 روپے فی بوری مقررکی گئی ہے تاکہ کاشتکاروں کے اخراجات میں کمی آئے اورگندم کی کاشت کوزیادہ منافع بخش بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ کسانوں کو بروقت اورمعیاری بیج مناسب قیمت پرفراہم کیا جائے تاکہ صوبے میں گندم کی پیداوارمیں اضافہ ہو۔

سید عاشق حسین کرمانی نے مزید بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تیار کردہ بیج کی قیمت بھی 5500 روپے فی بوری مقررکی گئی ہے، جس سے کسانوں کو قابلِ اعتماد بیج رعایتی نرخوں پردستیاب ہوگا۔

غزہ معاہدہ خوش آئند ، فلسطینیوں کیلئے تکلیف دہ صورتحال نہیں دہرائی جانی چاہئے ، شہباز شریف

یہ اقدام حکومت کے اس عزم کا حصہ ہے جس کے تحت زرعی معیشت کو مستحکم اورخود کفیل بنایا جا رہا ہے، وزیرزراعت نے توقع ظاہر کی کہ اس فیصلے سے رواں سیزن میں گندم کی کاشت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top