پنجاب میں محکمہ ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

پنجاب میں محکمہ ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے


لاہو، محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب میں وسیع پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، یہ احکامات سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر جاری کیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران احمد قریشی، ڈائریکٹر واسا لاہور کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈی جی واسا پنجاب کے ڈسپوزل پردے دیا گیا ہے۔

فیصل آباد کے سپرینٹنڈنگ انجینئرفیصل شوکت کو ایم ڈی واسا ملتان تعینات کردیا گیا، جبکہ خالد رضا، ایم ڈی واسا ملتان کو سپرینٹنڈنگ انجینئرفیصل آباد بنا دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر لاہور میں پولیو ٹیم حملہ کیس میں 7 ملزمان گرفتار

شاہد علی پاشا، ڈپٹی ڈائریکٹرواسا فیصل آباد کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر واسا شیخوپورہ مقررکیا گیا جبکہ محمد مقبول، ڈپٹی ایم ڈی واسا فیصل آباد کو ایم ڈی واسا جہلم تعینات کر دیا گیا۔

ایکسئین شیخوپورہ گلریزارشد کو ڈپٹی ڈائریکٹرواسا شیخوپورہ مقررکیا گیا ہے جبکہ محمد عمرفاروق کو ڈی ایم ڈی ایڈمن واسا مری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، وہ ڈائریکٹر ایڈمن واسا راولپنڈی کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

مزید برآں محسن علی کو ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) تعینات کر دیا گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top