پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے فوری امداد، ریسکیو اوررابطے کے لیے ہنگامی نمبرز جاری کر دیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان سول انتظامیہ کیساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں بھرپوراندازمیں مصروف ہیں درجنوں دیہات سے متاثرین کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔
پنجاب میں سیلابی صورتحال،ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی
ہنگامی صورتحال میں رابطہ نمبرز
ساہیوال 03040920056۔ 0409200499۔ 03040920086 تاندلیانوالہ 03230660267۔ 03218515007۔ 0409200499 جڑانوالہ 03326695050 پاکپتن 03457308886۔ 03004332713
گجرات 03465391803۔0409200499 پیر محل 03007855960۔ 0409200499 پنڈی بھٹیاں 0409200499۔ 03008641649 چنیوٹ 03040920089
لاہور ڈویژن میں تقریباً 500 فوجی افسران اورجوانوں پرمشتمل ٹیمیں مختلف مقامات پرامدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
فوجی اورسول انتظامیہ کے اشتراک سے قصوراوردیگرمتاثرہ علاقوں میں اب تک 21 ریسکیو وریلیف کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں، جہاں سیلاب میں پھنسے افراد کو نکال کرمحفوظ مقامات پرمنتقل کیا جا رہا ہے۔
دریاؤں میں سیلابی صورتحال ، بھارت نے پاکستان کو آگاہ کر دیا
اب تک 72 دیہات سے تقریباً 10 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جا چکا ہے، ریسکیو ٹیمیں کشتیوں اوردیگرآلات کی مدد سے مسلسل متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کررہی ہیں۔
متاثرین کو نہ صرف محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی بنیادی ضروریات، خصوصاً ابتدائی طبی امداد کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طورپرنمٹا جا سکے۔
فوج اورانتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے امدادی کارروائیوں میں تیزی آ رہی ہے جبکہ متاثرین کو خوراک، پانی اور ادویات کی فراہمی بھی جاری ہے۔