پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اورگالم گلوچ ناقابل برداشت ہے،طلال چودھری

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اورگالم گلوچ ناقابل برداشت ہے،طلال چودھری


مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کاریفرنس پارلیمنٹ کی حرمت کا پہلا قدم ہے،ہر رکن عہد کرتا ہے کہ دستور اور اسمبلی قوائد کی پاسداری کریں گے،پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ ناقابل برداشت ہے،افسوس کی بات ہے کہ آپ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سے بات ہوئی تو وہ بہت افسردہ تھے،اسپیکرنے کہا کہ مجبوراً ایسا اقدام اٹھانے جا رہے ہیں ،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کو بولنے کا وقت دیا ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو 18 ارب کا کیڑوں والا آٹا فروخت کرنے کا انکشاف

پرویز الہٰی کے دور میں بغیر اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے اسمبلی چلتی رہی،موجودہ پنجاب حکومت میں اپوزیشن کو بھی کمیٹیوں کاچیئرمین بنایا گیا،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 26 اراکین کیخلاف مجبور ہوکر ریفرنس بھیجا۔پنجاب اسمبلی کو اپوزیشن نے اکھاڑہ بنایا ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صفائی کا وہ نظام بنایا جو کراچی ، پشاور ، کوئٹہ میں نہیں ،خیبرپختونخوا حکومت کے پاس دکھانے کیلئے کوئی کام نہیں ،وہاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں۔

پنجاب میں پیسہ عوام کی فلاح بہبود پر لگ رہا ہے،خیبرپختونخوا کو ملنے والے پیسے کہاں لگ رہے ہیں ؟اپوزیشن بھی حکومت کی طرح پارلیمان کا ایک پہیہ ہے،آپ ساری مراعات لے کر ایوان میں صرف ہنگامہ آرائی کرنے آتے ہیں۔

گلیشیائی جھیل پھٹنے کاخطرہ ،سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

آپ کے پاس ہنگامہ آرائی،گالم گلوچ کے علاوہ کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ نہیں،عوام کاحق ہنگامہ آرائی سے نہیں بلکہ اپنے فرائض ادا کرنے سے ہوتا ہے،اسپیکر نے کہا کہ پارلیمان کی حرمت کے لیے ہر قدم اٹھاؤں گا۔

اپوزیشن کو اڈیالہ سے کنٹرول کیا جارہا ہے،اڈیالہ سے صرف ایک حکم ملتا ہے کہ ہنگامہ آرائی کرو، مخالفین کو گالی دو،اسپیکر نے پنجاب اسمبلی میں حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو بولنے کاوقت دیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top