پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ


پشاور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے درج مقدمات میں 14 روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت اور مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

عمران خان نے سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرا دی 

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت 14 روز کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب، ایف آئی اے، وفاق اور صوبائی حکومت سے مقدمات کی تفصیل طلب کر لی ۔

وکیل بشریٰ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ چاروں صوبوں میں بشری بی بی کے خلاف مقدمات درج ہیں ، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا میں تو کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہو گا؟۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top