پشاور میں آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے کا ہو گیا

پشاور میں آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے کا ہو گیا


پشاور میں آٹا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، 20 کلو تھیلے کی قیمت ایک دن میں 200 روپے بڑھ گئی۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں بیس کلو فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی، اس کے علاوہ مکس آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2700 روپے کا ہو گیا۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سپلائی میں رکاوٹوں کی وجہ سے قیمتیں غیر مستحکم ہیں۔

چینی کی قیمتوں نے بلندی سے پستی کا سفر شروع کر لیا

چند روز پہلے بھی پشاور میں 20 کلو تھیلا 100 سے 150 روپے تک مہنگا ہو گیا تھا جس کے بعد بیس کلو مکس آٹے کی قیمت 2 ہزار سے بڑھ کر 2150 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی بحران سنگین ہونے کے بعد 20 کلو آٹے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top