پاک فوج کا بھرپور جوابی وار، 2کمانڈر سمیت8طالبان ہلاک

پاک فوج کا بھرپور جوابی وار، 2کمانڈر سمیت8طالبان ہلاک


پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان کی جانب سے سرحد پر فائرنگ کی گئی جبکہ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ جوابی فائرنگ سے دو اہم کمانڈرسمیت8طالبان ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

جلسہ غیر قانونی قرار، پی ٹی آئی کارکنوں، پولیس کے درمیان تصادم، ایف سی طلب

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ16 زخمی کر دیے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top