پاک ایران دفاعی روابط میں پیش رفت، وزرائے دفاع کی اہم بیٹھک

پاک ایران دفاعی روابط میں پیش رفت، وزرائے دفاع کی اہم بیٹھک


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور دفاعی تعاون پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اورخطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

خواجہ آصف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا اور ایران کے ساتھ قریبی روابط کے فروغ کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو قرار دیا۔

ایرانی وزیردفاع نے پرتپاک استقبال پرحکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اوراعتماد پرمبنی مضبوط دفاعی تعلقات استوارکرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دفاعی تعاون کو بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی جس میں انسداد دہشتگردی، بارڈرمینجمنٹ اور مشترکہ فوجی مشقوں جیسے معاملات شامل تھے۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے خطے کی خوشحالی، سلامتی اوردیرپا امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top