وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں جس سطح کی گرم جوشی اب دیکھی جا رہی ہے وہ اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر کی جانب سے دیا گیا ظہرانہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
پاکستان جنگ چاہتا ہے اور نہ ہم مذاکرات کیلئے بے چین ہیں، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات طے شدہ شیڈول کے تحت ہو رہی ہے اوراس موقع پراہم علاقائی امور پربات چیت متوقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حالیہ عالمی بحران میں ایک مثبت اوراہم کردارادا کر سکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہرکی کہ ٹرمپ آج ایران سے متعلق کوئی بیان دیں گے۔
بھارتی میڈیا کی تنقید پران کا کہنا تھا کہ اگر وہ پریشان ہیں تو پریشان ہی رہنے دیں۔