پاک افغان انگور اڈہ بارڈر 2 سال کی بندش کے بعد کھول دیا گیا

پاک افغان انگور اڈہ بارڈر 2 سال کی بندش کے بعد کھول دیا گیا


جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 2 سال سے بند انگور اڈہ بارڈر کو کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج یکم اکتوبر سے پاکستان اور افغانستان دونوں جانب سے تجارتی گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہو جائے گی۔

بارڈر کے دوبارہ کھولے جانے کے موقع پر ایک پُروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر، رکن قومی اسمبلی، سول و عسکری حکام سمیت قبائلی عمائدین، علماء کرام اور اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔

پاکستان اور ایران کا زائرین کے لئے بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

اس موقع پر تاجر برادری کا کہنا تھا کہ انگور اڈہ بارڈر کے دوبارہ کھلنے سے معیشت بہتر ہو گی، لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انگور اڈہ بارڈر کی بندش کے باعث تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، اب معاشی بدحالی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top