January 9, 2025
 پاک افغان

 پاک افغان


 پاک افغان خرلاچی بارڈر نو روز بعد ہر قسم کی تجارت کیلئے کھول دی گئی۔

بارڈر حکام کے مطابق سرحد پر آمدورفت بحال ہونے کے بعد بارڈر پر پھنسی گاڑیاں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔

حکام کے مطابق خرلاچی بارڈر کو ضلع کرم میں جھڑپوں کی وجہ سے 21 ستمبر کو بند کر دیا گیا تھا۔

کرم میں لڑائی جاری ، مزید 6 افراد جاں بحق ، تعداد 36 ہو گئی ، شاہراہیں اور تعلیمی ادارے بند

واضح رہے کہ کرم کے علاقے بوشہرہ میں دو قبائل کے درمیان مورچوں کی تعمیر پر شروع ہونے والی لڑائی دیگر قبائل تک پھیل گئی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں لڑائی کے باعث پارا چنار پشاور سمیت تمام مرکزی شاہراہیں اور تعلیمی ادارے بھی بند ہو گئے تھے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *