پاکستان ریلوے نے وزیر ریلوے لگژری سیلون کا کرایہ کم کر دیا

پاکستان ریلوے نے وزیر ریلوے لگژری سیلون کا کرایہ کم کر دیا


پاکستان ریلوے نے وزیر ریلوے لگژری سیلون کا کرایہ کم کر دیا ہے۔

مسافر اب وزیر ریلوے کے سیلون میں سہولیات کے ساتھ آرام دہ سفر کر سکیں گے،کراچی تا راولپنڈی وزیر ریلوے سیلون کا کرایہ 4 لاکھ سے کم کر کے ایک لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا۔

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے

کراچی سے لاہور کا کرایہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا،اسی طرح لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ ایک لاکھ سے کم کر کے 44 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب موسم سرما کے لئے پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل  15 اپریل 2026 تک رہے گا، جاری کئے گئے نئے شیڈول میں نو ٹرینوں کے عارضی اسٹاپ ختم کر کے ریگولر اسٹاپ دے دیے گئے ہیں۔

پاکستان ریلوے Pakistan railway کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کے بجائے اب ساڑھے 7 بجے روانہ ہوا کرے گی، عوام ایکسپریس کراچی سے پشاور کے لئے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔

پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ، 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح

نارووال پسنجر ٹرین صبح 7 بجے کے بجائے اب 7 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی اور شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے اب 7 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top