پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ دنیا میں قیام امن کیلئے لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ دنیا میں قیام امن کیلئے لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستانی عوام کے دل اور دماغ کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دنیا کیلئے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ دنیامیں قیام امن کیلئے لڑرہاہے،پاکستان بھارت کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، بھارتی قیادت کو اپنی انتہا پسندانہ سوچ تبدیل کرنی ہوگی،انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات کی میز پرآئے،مسئلہ کشمیر کے حل پربات کرے۔

اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل عبور ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کشمیر اور فلسطین میں امن کی بات کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان دہشتگردی پر بات 2012 میں ہوئی، دنیابھر میں 2012 سے اب تک دنیا بدل گئی ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت بی ایل اے، مجید بریگیڈ دہشتگردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دنیا پاکستانی فورسز سے سیکھے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں،دہشت گردی کی وجہ سے پاکستانی معیشت متاثر ہوئی، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے،پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکے گا، پاکستان کا کام دہشت گردوں کے سامنے جھکنا نہیں مزاحمت کرناہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی اور مالی نقصان اٹھایا،بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنائیں گے۔

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا میں 7 ارب ، 19 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

پاکستان نے ضرب عضب اورآپریشن ردالفساد کی بدولت دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی،پاکستان پر افغان سرزمین سے حملوں میں 40فیصد اضافہ ہوا،افغان حکومت پر واضح کردیا کہ سرحد پار سے پاکستان پر حملے قبول نہیں۔

انہوں نے کہاکہ افغان سرزمین کاپاکستان کے خلاف استعمال ہونا دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے،افغان حکومت دوحہ معاہدے کی پاسداری کرے، پاک افواج نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا، دہشت گردوں کی کوئی سرحدنہیں،ہمیں انہیں شکست دینا ہے،کالعدم ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کے ٹوئٹس دہشت گردوں کا منشور ہے، آپریشن ردالفساد سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں سلیپر سیلز کو نشانہ بنایا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ طالبان رجیم کالعدم ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ سمیت دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے،انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستانی عوام کے دل اور دماغ کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم افغانستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top