پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ بہتری لانے والا ملک بن گیا

پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ بہتری لانے والا ملک بن گیا


اسلام آباد: پاکستان دنیا میں خودمختار رسک میں سب سے زیادہ بہتری لانے والا ملک بن گیا۔

بلوم برگ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ایمرجنگ مارکیٹس کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان سرفہرست ہے۔ پاکستان نے ڈیفالٹ رسک میں کمی کی عالمی ایمرجنگ مارکیٹ درجہ بندی میں پہلا نمبر حاصل کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں پاکستان کا ڈیفالٹ رسک سب سے زیادہ کم ہوا۔ اور پاکستان کی ڈیفالٹ کی ممکنہ شرح 59 سے کم ہو کر 47 فیصد پر آ گئی۔ ڈیفالٹ کی شرح میں کمی بڑی ایمرجنگ مارکیٹس میں سب سے نمایاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل کر سکیں گے

بلوم برگ کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرفہرست ہے۔ ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ معاشی استحکام اور اصلاحات کے باعث ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے کریڈٹ آؤٹ لک میں بہتری سے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی۔ پاکستان، ارجنٹائن، تیونس اور نائجیریا سے بھی آگے ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top