پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز اب بھی متعدد ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں، تاہم حالیہ رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی قابلِ غور ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہنلی پاسپورٹ انڈیکس نے پاکستان کو 103 نمبر پر رکھا ہے، یعنی یمن کے برابر، جہاں پاسپورٹ حامل افراد کو31 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ درجہ بندی پاکستانی پاسپورٹ کی پچھلی درجہ بندی96 کے مقابلے نمایاں کمی کی علامت ہے، جب اسے 32 ممالک میں بغیر ویزے داخلے کی سہولت حاصل تھی۔
پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز درج ذیل ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں:
1. بارباڈوس
2. برونڈی
3. کمبوڈیا
4. کیپ وردے جزائر
5. کومورو جزائر
6. کوک جزائر
7. جبوتی
8. ڈومینیکا
9. گنی بِساؤ
10. ہیٹی
11. کینیا
12. مڈغاسکر
13. مالدیپ
14. مائکرونیشیا
15. مونٹ سیراٹ
16. موزمبیق
17. نیپال
18. نیوئے
19. پالاﺅ جزائر
20. قطر
21. روانڈا
22. ساموا
23. سینیگال
24. سیشلز
25. سیرالیون
26. سری لنکا
27. سینٹ ونسنٹ و گریناڈائنز
28. تیمور لیستے
29. ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو
30. تووالو
31. وینوآٹو
رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر سب سے طاقتور پاسپورٹ سنگاپور ہے، جس کے حامل افراد 193 ممالک میں بغیر ویزے سفر کر سکتے ہیں، جنوبی کوریا اور جاپان بھی بلند ترین رینکنگ میں شامل ہیں۔
امریکی جسے 180 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے، پاسپورٹ کی درجہ بندی نیچے آ گئی ہے اور پہلی بار ٹاپ 10 سے باہر ہو گیا ہے، اس لسٹ میں عراق 104، شام 105 اور افغانستان 106 پر پے۔