پاکستانی پاسپورٹ میں تبدیلی متعلقہ حکام کا اہم بیان آ گیا

پاکستانی پاسپورٹ میں تبدیلی متعلقہ حکام کا اہم بیان آ گیا


ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاکستانی پاسپورٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور تصاویر کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تصاویر جعلی ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔

محکمہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسی جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں۔

ترجمان کے مطابق قومی پاسپورٹ میں صرف کچھ سکیورٹی فیچرز میں بہتری کی گئی ہے، تاہم ڈیزائن یا فرنٹ کور پیج میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

محکمہ پاسپورٹس نے واضح کیا کہ قومی دستاویز سے متعلق منفی پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پاکستانی پاسپورٹ کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ

دوسری طرف سینئر صحافی حامد میر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے نئے پاسپورٹ کے بارے میں ایک افواہ گردش کر رہی ہے کہ اس پر “اسلامی جمہوریہ” کا لفظ موجود نہیں۔ میں نے متعلقہ حکام سے تصدیق کی ہے، جنہوں نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ نئی تصویر جعلی اور من گھڑت ہے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ حکومت پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top