ٹی ایل پی کالعدم جماعت قرار؛ وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا – ہم نیوز – Hum News

ٹی ایل پی کالعدم جماعت قرار؛ وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا – ہم نیوز – Hum News


وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)  پر پابندی لگانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ایسی ٹھوس وجوہات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت کے تانے بانے دہشت گردی سے جڑے ہوئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول میں شامل کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کی فہرست میں باقاعدہ شامل کر لیا گیا ہے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top